ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روپا گنگولی کے ’ریپ ‘والے بیان پرہنگامہ ،ٹی ایم سی نے پوچھا :آپ کے ساتھ کتنی بار ہوا؟

روپا گنگولی کے ’ریپ ‘والے بیان پرہنگامہ ،ٹی ایم سی نے پوچھا :آپ کے ساتھ کتنی بار ہوا؟

Sun, 16 Jul 2017 12:28:20    S.O. News Service

کولکا تا، 15؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال سے بی جے پی کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ روپا گنگولی کی جانب سے دئیے گئے ریپ والے ایک بیان کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔روپا گنگولی نے ریاست میں قانون وانتظام کے مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی پر نشانہ سادھاہے۔روپا گنگولی نے الزام لگایا تھا کہ بنگال میں باہر سے آنے والی بہو ،بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔روپا نے ممتا حکومت کو گھیرتے ہوئے کہاکہ بنگال میں بغیر ریپ کے خواتین 15دن بھی محفوظ نہیں گزار سکتی ہیں،اگر خواتین ممتا کو بغیر بتائے ریاست میں آئے تو ان کے ساتھ ریپ ہو جائے گا۔روپا کے اس بیان پر ترنمول کانگریس کی طرف سے جو جواب آیا ہے وہ بھی متنازعہ ہے۔ترنمول کانگریس کے لیڈر سوون دیو چٹرجی نے کہا ہے کہ سب سے پہلے روپا گنگولی بتائیں کہ ان کے ساتھ کتنی بار ریپ ہوا ہے، تبھی سچ سامنے آئے گا۔دیو چٹرجی نے کہاکہ جب وہ یہ الزام لگا رہی ہیں کہ مغربی بنگال میں باہر سے آنے والی بہو، بیٹیوں کے ساتھ 15دن کے اندر ریپ ہو جاتا ہے، تو انہیں یہ بھی بتانا چاہیے کہ ان کے ساتھ ابھی تک کتنی بار بنگال میں ریپ ہوا ہے؟ تبھی سچ سامنے آئے گا۔جب روپا گنگولی سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اس طرح کا بیان کیوں دیا ہے؟ تو انہوں نے کہاکہ ریاست میں بڑے بڑے اسٹار آتے ہیں، جو ممتا جی کو پکڑ کردیدی دیدی بول کر چلے جاتے ہیں،میں سب سے کہہ رہی ہوں کہ آپ لوگ آئیں اور اپنی بہو ، بٹیوں کو بھیجیں ،یہاں پر اور کسی بھی علاقے میں ایک چھوٹے سے کمرے لے کر رہنے لگیں، پھر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟15دن تو میں نے زیادہ بول دیا ہے۔شروع سے ہی لوگ خواتین کو پریشان کرنے لگتے ہیں۔وہیں، سی پی ایم لیڈر برندا کرات نے اس معاملے پر کہا ہے کہ میں ان لوگوں سے ہاتھ جوڑکر کہتی ہوں کہ ریاست میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے جرائم اور ہورہے سیاسی حملے کو ہلکا نہ بنائیں۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی زبان استعمال کرکے، اس طرح کی غلط مثال دے کر روپا گانگولی اور ٹی ایم سی نے بیان دے کر خواتین کی توہین کی ہے۔


Share: